آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی ترقی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری، بابر اعظم کی ترقی

آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے، کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ پوزیشنز میں جگہ نہیں بنا سکا۔ 

ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے بیٹر کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر جبکہ پاکستان کے بابراعظم ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے بیٹر ویرات کوہلی کی ساتویں پوزیشن ہے، کوئی بھی پاکستانی باؤلر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہے۔

باؤلرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا پہلے نمبر جبکہ بھارت کے ہی روی چندرن ایشون ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا کی تیسری پوزیشن ہے۔

ٹیسٹ باؤلرز رینکنگ میں پاکستان کے باؤلر شاہین آفریدی کی 13ویں پوزیشن ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *