آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ، سری لنکن کپتان پر 2 میچوں کی پابندی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی ، سری لنکن کپتان پر 2 میچوں کی پابندی

سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سری لنکن کپتان وانندو ہسارانگا اور افغانستان کے کھلاڑی رحمان اللہ گرباز پر جرمانہ اور پابندی کر دی گئی۔

آئی سی سی کے مطابق سری لنکن کپتان ہسارنگا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.13 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ جس کے باعث اس پر 2 انٹرنیشنل میچوں کی پابندی اور میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

افغانستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد وانندو ہسارنگا نے امپائر کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔

علاوہ ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے افغان کھلاڑی رحمان اللہ گرباز کو بھی آ ئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار پانے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے مطابق سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں رحمان اللہ گرباز کو امپائر کا فیصلہ نہ ماننے پر جرمانہ کیا گیا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *