تین مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرنے والے پروٹیز امپائر مرائس ایراسمس نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے مرائس ایراسمس نے دنیائے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔ مرائس ایراسمس نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز میں آخری مرتبہ بطور امپائر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
اس حوالے سے مرائس ایراسمس کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس اکتوبر میں ریٹائرمنٹ سے متعلق آئی سی سی کو بتا دیا تھا۔ بڑھتی عمر کی وجہ سے مجھے ریٹائر ہونے کا نہیں کہا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہترین کھلاڑیوں کو دیکھنا اور تاریخی وینیوز کا نظارہ کرنا میرے لیے بڑی بات ہے۔
خیال رہے کہ 60 سالہ مرائس ایراسمس نے 80 ٹیسٹ، 124 ون ڈے اور 43 ٹی ٹوئنٹی میچز میں امپائرنگ کی۔