وسیم اکرم رش کے باعث میچ دیکھنے اسٹیڈیم نہ پہنچ سکے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
وسیم اکرم رش کے باعث میچ دیکھنے اسٹیڈیم نہ پہنچ سکے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم رش کی وجہ سے کراچی اسٹیڈیم نہ پہنچ سکے، انکے ہمراہ اظہر علی اور مصباح الحق بھی موجود تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ویڈیو میں وسیم اکرم نے بتایا کہ وہ ڈیڑھ گھنٹے تک ٹریفک میں پھسنے رہے۔ صرف یہی نہیں انہیں یوٹرن لینے میں بھی مزید گھنٹہ لگا۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ‘مجھے آج سمجھ آگئی ہے کہ کراچی کے لوگ میچز دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کیوں نہیں کررہے ہیں۔ جب ہم اسٹیڈیم کے قریب تک نہیں پہنچ سکے تو لوگ کیسے آئیں گے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘سوال اٹھایا کہ کنٹینر لگا کر راستے بند کردینا ہر چیز کا حل نہیں، ہمیں ان مسائل کو حل کرنا ہوگا۔’

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوا جس میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں تھیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *