امبانی کے بیٹے کی شادی، پولارڈ پی ایس ایل چھوڑ کر بھارت پہنچ گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امبانی کے بیٹے کی شادی، پولارڈ پی ایس ایل چھوڑ کر بھارت پہنچ گئے

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے کیرون پولارڈ سُپر لیگ چھوڑ کر بھارت پہنچ گئے۔

پولارڈ کی طرف سے انسٹاگرام پر گزشتہ روز بھارتی شہر جام نگر میں مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں شرکت کی تصاویر شیئر کی گئیں۔ تصاویر میں انہیں شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر یکم مارچ کو پی ایس ایل چھوڑ کر جام نگر پہنچے تھے۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز ممبئی انڈینز کا حصہ ہونے کی حیثیت سے مکیش امبانی نے انہیں دعوت دے رکھی تھی۔

کراچی کنگز ذرائع کے مطابق پولارڈ 4 روز کی چھٹی لے کر بھارت گئے تھے جس کے باعث وہ آج ملتان سلطان کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ وہ پیر کو دوبارہ کراچی کنگز کو جوائن کریں گے۔

خیال رہے آئی پی ایل کی ممبئی انڈینز امبانی خاندان کی ملکیت ہے۔ اس ٹیم کے ساتھ پولارڈ سنہ 2010 سے منسلک ہیں۔ پولارڈ کے علاوہ ممبئی انڈینز کے ڈی جے براوو، روہت شرما اور نکولس پورن بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *