میچ سے قبل قومی کھلاڑی چوری کر کے فرار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
میچ سے قبل قومی کھلاڑی چوری کر کے فرار

اٹلی میں پاکستانی باکسر نے ساتھی خاتون باکسر کے بیگ سے رقم چوری کر لی اور فرار ہوگیا۔

سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن کرنل ناصر بیگ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون باکسر ٹریننگ کیلئے باہر گئیں تو زوہیب رشید نے ہوٹل کے استقبالیے سے کمرے کی چابی لی اور بیگ سے پاؤنڈ لیکر فرار ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ خاتون باکسر کے بیگ میں تقریباً 250 پاؤنڈ (تقریباً 88 ہزار پاکستانی روپے) موجود تھے۔زوہیب رشید اپنی پہلی فائٹ کیلئے بھی نہیں آئے اور 51 کلو گرام کیٹگری میں زوہیب رشید کے مدمقابل باکسر کو واک اوور دے دیا گیا۔

سیکرٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے مزید کہا کہ زوہیب رشید کل سے لاپتہ ہیں جس کی پولیس میں رپورٹ بھی درج کرا دی ہے۔زوہیب رشید نے 2022 میں ایشین چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا، زوہیب رشید جونئیر سطح پر بھی میڈل جیت چکے ہیں۔

یاد رہے پاکستان کی باکسنگ ٹیم ان دنوں اٹلی میں ہے جہاں پیرس اولمپکس کے کوالیفائنگ رائونڈ جاری ہیں، پاکستان ٹیم میں تین مرد اور دو ویمنز باکسر شامل ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *