وفاقی حکومت کی جانب سے بڑے ٹیکس گزاروں اور ایکسپورٹرز کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کی سربراہی میں 4رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی میں چیئرمین ایف بی آر ، وزارت صنعت و پیداوار اور تجارت کے ایڈیشنل سیکریٹریز کو شامل کیا گیا ہے۔
کمیٹی بڑے بڑے ٹیکس گزاروں اور ایکسپورٹرز کا تعین کریگی، آئی ٹی کے پانچ بڑے ایکسپورٹرز کو ایوارڈ کیلئے تجویز کیا جائیگا، ٹیکسٹائل کے علاوہ8 مختلف شعبوں کے 24 ایکسپورٹرز کو بھی ایوارڈ کیلیے نامزد کیاجائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پہلی بار ایک کروڑ ڈالر سے زائد برآمدات کرنے والے5 بڑے ایکسپورٹرز کو بھی ایوارڈ دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق 5بڑی ویمن ایکسورٹرز اور5بڑے غیرروایتی ایکسپورٹرز کو بھی ایوارڈ سے نوازا جائے گا، اس کے علاوہ 15 بڑے انکم ٹیکس گزاروں اور 15 دیگر ٹیکس دینے والوں کو بھی ایوارڈز دیے جائیں گے۔