محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے راولپنڈی اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں تیز بارشوں اور برفباری کی پیش گوئی کر دی۔
محکمی موسمیات کے مطابق کل بدھ سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 27 سے 31 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، مری ،گلیات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ 29 اور 30 مارچ کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔









