دہشتگرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت،چین نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
دہشتگرد حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت،چین نے پاکستان سے بڑا مطالبہ کردیا

پاکستان میں چینی سفارتخانےاورقونصل خانوں نے دہشتگردحملوں کی مذمت کی ہے۔

چینی سفارتخانےاورقونصل خانوں نے دہشتگردی کاشکارافرادسےاظہارتعزیت کیا ، چینی سفارتخانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سفارتخانےاورقونصل خانوں نے ہنگامی اقدامات شروع کردیئےہیں،پاکستان دہشت گردحملے کی مکمل تحقیقات کرے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں چینی سفارتخانے  پہنچے جہاں انہوں نے چینی سفیرسےبشام دہشتگردحملےمیں5چینی باشندوں کی ہلاکت پرتعزیت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کی ہمدردیاں چینی شہریوں کےاہلِخانہ کےساتھ ہیں،واقعےکی اعلی ٰسطح اورجلدتحقیقات کرکےذمہ داروں اورسہولت کاروں کوسزادیں گے۔

ملاقات میں وزیراعظم نےچینی صدراورچینی وزیراعظم کیلئےواقعے کےحوالےسےتعزیتی پیغام دیا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی کونقصان پہنچانےکی ایسی مذموم کوششوں کوکامیاب نہیں ہونےدینگے۔

سی پیک دشمنوں نےپھرسےایسی بزدلانہ حرکت سےاسےمتزلزل کرنے کی سازش کی،دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔

دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے تک اسکے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،اس موقع پر چینی سفیر نے وزیرِاعظم کی سفارتخانےآمداورواقعےکی تحقیقات میں ذاتی دلچسپی پرشکریہ اداْ

چینی سفیر نےوزیراعظم شہبازشریف کےپاک چین دوستی کےحوالےسےعزم کی تعریف کی،وفاقی وزرا اسحاق ڈار،محسن نقوی اورعطاتارڑبھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *