
(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے آفیشنل اینتھم کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
پاکستان کے مقبول گلوکار علی ظفر اور پی ایس ایل ایک بار پھر ساتھ میں جادو جگائیں گے۔ ٹیزر میں علی ظفر کو ایکشن والے انداز میں دکھایا گیا ہے۔
علی ظفر نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آفیشل ترانہ ریکارڈ کرایا ہے۔
خیال رہے کہ علی ظفر اس سے قبل پی ایس ایل کے پہلے تین سیزن سمیت سیزن 9 کا اینتھم بھی گا چکے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آفیشل ترانہ آئندہ چند روز میں ریلیز کیا جائے گا۔
Source link








