
(محمد شکیل خان ) آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر کے پوائنٹس ٹیبل پر دلچسپ پوزیشن ۔۔ ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں تھائی لینڈ اور آئرلینڈ کا سفرختم ہوچکا جبکہ پاکستان، بنگلہ دیش، اسکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز دوڑ میں شامل ہیں۔۔ پاکستان اور بنگلہ دیش اپنے تین تین میچز جیت کر 6،6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ٹیموں کےدرمیان مقابلے جاری ہیں۔۔ لاہور میں کھیلے جارہے کوالیفائنگ راؤنڈ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں ۔ تھائی لینڈ اپنے تینوں میچ ہار گئی جبکہ آئر لینڈ 4 میچز میں صرف ایک میچ جیت کر ورلڈکپ کے لئے کوالیفائی نہ کر سکی ۔
میزبان پاکستان اور بنگلہ دیش اپنے تین تین میچز جیت کر 6،6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔ بنگلہ دیش کا رن ریٹ 1.494 جبکہ پاکستان کا 0.856 ہے ۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کو کوالیفائی کرنے کے لئے صرف ایک اور جیت کی ضرورت ہے ۔
دوسری جانب اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 4 میچز میں دو جیت اور دو ہار کر 4 پوائنٹس کےساتھ تیسرے پوزیشن پر ہے۔ویسٹ انڈیز نے تین میچ کھیلےدو ہارے اور ایک جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے پوزیشن پر ہے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش اپنے دونوں میچز ہاریں اور ویسٹ انڈیز آخری دونوں میچز جیت جائے تب جا کر انکے کوالیفائی کرنے کے چانس بنیں گے۔
خیال رہے کہ کل آئی سی سی ویمنز کوالیفائر میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں بنگلہ دیش ویسٹ انڈیز جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان تھائی لینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔
Source link