9 مئی مقدمات: زرتاج گل اور شبلی فراز سمیت 20 ملزمان کی ضمانت منظور

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
9 مئی مقدمات: زرتاج گل اور شبلی فراز سمیت 20 ملزمان کی ضمانت منظور

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے مقدمات میں نامزد 5 سو سے زائد ملزمان پیش ہوئے، عدالت نے شبلی فراز، راجہ بشارت، زرتاج گل، زین قریشی سمیت 20 سے زائد ملزمان کی ضمانت منظور کر لی۔

اس سے قبل عدالت میں 9 مئی کے مقدمات میں نامزد تمام ملزمان کی حاضری لگائی گئی۔

عدالت نے وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور انہیں اگلی سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے 9 مئی کے مقدمات کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کر دی۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے قرار دیا کہ 9 مئی کے مقدمات کی آئندہ سماعت اڈیالہ جیل میں ہو گی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *