9 مئی واقعات کی تحقیقات، تجاویز کیلئے کمیٹی تشکیل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
9 مئی واقعات کی تحقیقات، تجاویز کیلئے کمیٹی تشکیل

نگران وفاقی حکومت کی جانب سے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لئے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کابینہ کمیٹی 9 مئی 2023 کے واقعات کا جائزہ لے گی اور واقعات کے ماسٹر مائنڈز، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کا تعین کرے گی۔

نگران حکومت کی جانب سے سانحہ نو مئی سے متعلق تحقیقات کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی ہدایت پر 5 رکنی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ کمیٹی کی سربراہی نگران وزیر قانون احمد عرفان اسلم کریں گے جبکہ دیگر ارکان میں ں وزرائے داخلہ ، اطلاعات اور انسانی حقوق بھی شامل ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کابینہ کمیٹی 9 مئی 2023 کے واقعات کا جائزہ لے گی اور واقعات کے ماسٹر مائنڈز، منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کا تعین کرے گی۔

واضح رہے کہ کابینہ کمیٹی نو مئی واقعات کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی جبکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لیے تجاویز بھی دے گی۔

 

 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *