ڈاکٹر اظہر حنیف کھٹانہ حمید پارک ریذ یڈ نٹس سوسائٹی کے صدر منتخب
لاہور) پ ر( حمید پارک ریذ یڈ نٹس سوسائٹی رجسٹر ڈ جوہر ٹاؤن کا اجلاس عام گزشتہ روز چوہدری اظہر حنیف کھٹانہ صدر سو سائٹی و سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سوسائٹی کی گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس عام میں ڈاکٹر اظہر حنیف کھٹانہ صدر, نائب صدر عبید الرحمان, جنرل سیکرٹری ظہیر قریشی,سیکرٹری مالیات چوہدری محمد اسلم, انچارج سیکورٹی چوہدری محمد صدیق,جوائنٹ سیکرٹری شکیل گجر منتخب ہوئے۔اس کے علاوہ اراکین نے اجلاس عام میں ایگزیکٹو ممبران کے طور پر اسد مسعود پاشا,کاشف عمران,محمد الطاف،چوہدری انوارالحسن,واحد محمود خان,ریاض الحسن بلوچ,عبدالسمیع قریشی کو منتخب کیا۔چوہدری اظہر حنیف کھٹانہ نے نو منتخب عہد ید اران کو مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ سوسائٹی ممبران کے مفاد کے لیے بہترین خدمات انجام دیں گے