ایس ای سی پی نے قرض دینے والی غیر قانونی ایپس ختم کردیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایس ای سی پی نے قرض دینے والی غیر قانونی ایپس ختم کردیں


کولاج فوٹو: فائل

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے قرض دینے والی غیر قانونی ایپس ختم کردیں۔ 

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ کمیشن نے قرض دینے والی ایپس سے متعلقہ شکایات ختم کرنے پر خصوصی زور دیا۔ 

اس میں کہا گیا کہ گوگل، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)، فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اشتراک سے قرض دینے والی غیرقانونی ایپس ختم کیں۔

ایس ای سی پی کے مطابق آن لائن قرض دینے کےلیے نان بینکنگ کے معیارات کو بہتر کیا گیا۔ سرمایہ کاروں میں حقوق کی آگاہی کےلیے جمع پونجی کے نام سے پروگرام شروع کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری عمل کی تیز نگرانی کا نظام متعارف کروانا اہم کامیابی ہے۔

اس میں ایس ای سی پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مرکزی گیٹ وے پورٹل کے قیام کی منظوری دی گئی۔ خودمختار رجسٹریشن کے نظام سے نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ ہوا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد ایک لاکھ 96 ہزار 805 ہو گئی۔ 

اس میں بتایا گیا کہ نان بینکنگ کے شعبے میں 35.9 فیصد اضافہ ہوا، انشورنس سیکٹر میں پالیسی اصلاحات کی وجہ سے ریونیو میں 34 فیصد اضافہ ہوا۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *