روسی صدر ولادیمیر پوتن سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
روسی صدر ولادیمیر پوتن سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے



روسی صدر ولادیمیر پوتن سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)روسی صدر ولا دیمیر پوتن سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ شاہی محل پہنچنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے معزز مہمان کا شاندار استقبال کیا۔
اس سے قبل سعودی میڈیا کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان نے ان کا خیرمقدم کیا۔

خیال رہے کہ ولادیمیر پوتن متحدہ عرب امارت کےغیرمعمولی دورے پر ابوظہبی پہنچے تھے۔متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں داخل ہونے پر متعدد فوجی طیاروں نے صدر پوتن کے طیارے کا استقبال کیا۔
صدارتی محل قصر الوطن میں منعقد خصوصی تقریب میں امارات کے صدر شیخ محمد نے ولادیمیر پوتن کا استقبال کیا۔ صدر ولادیمیر پوتن کا قافلہ گارڈ آف آنر کے ساتھ قصرالوطن میں داخل ہوا۔
گارڈ آف آنر کی تقریب میں دونوں ممالک کا قومی ترانہ پیش کیا گیا جبکہ 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *