مقبول اداکارہ و پروڈیوسر نوشین مسعود انتقال کر گئیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
مقبول اداکارہ و پروڈیوسر نوشین مسعود انتقال کر گئیں


مقبول اداکارہ، ٹی وی میزبان، پروڈیوسر، ہدایت کار اور میڈیا پرسنالٹی نوشین مسعود طویل عرصے تک کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے اپنی ٹوئٹ میں نوشین مسعود کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

انہوں نے نوشین مسعود کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کے ساتھ گزرے وقت کو یادگار قرار دیا اور ساتھ ہی لکھا کہ انہوں ںےنہ صرف آن اسکرین بلکہ آف اسکرین بھی اچھا وقت گزارا۔

عدنان صدیقی نے نوشین مسعود کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعائیں بھی کیں۔

خیال رہے کہ عدنان صدیقی اور نوشین مسعود نے کالونی 1952 نامی ڈرامے میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

نوشین مسعود نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر کام کرنے کے علاوہ دیگر ٹی وی چینلز کے ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ انہوں نے متعدد پروگرامات کی میزبانی بھی کی۔

نوشین مسعود نے متعدد پاکستانی گلوکاروں کے گانوں کی ہدایات بھی دیں جب کہ بطور پروڈیوسر بھی انہوں نے خدمات سر انجام دیں۔

نوشین مسعود کی پیدائش صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئی اور انہوں نے وہیں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد میڈیا انڈسٹری میں کام کیا، انہوں نے ٹیلی وژن کے ساتھ ساتھ نیوز چینلز میں بھی کام کیا۔

قریبی ذرائع کے مطابق نوشین مسعود چند سال سے کینسر میں مبتلا تھیں اور ان کا علاج جاری تھا، تاہم وہ موذی مرض سے زندگی کی بازی ہار گئی اور 6 دسمبر کو خالق حقیقی سے جا ملیں۔






Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *