نامور گلوکاروں سے متعلق رابی پیرزادہ کا بڑا انکشاف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
نامور گلوکاروں سے متعلق رابی پیرزادہ کا بڑا انکشاف

رابی پیر زادہ نے انکشاف کیا ہے کہ آج کل کے بڑے بڑے گلوکار اپنے گھر میں ملازموں کو شاگردی کے نام پر بلا معاوضہ رکھتے ہیں اور فن سکھانے کے بہانے اُن سے سارے گھر کا کام بغیر پیسوں میں لیتے ہیں۔

رابی پیر زادہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کہا ہے کہ وہ ماضی میں گلوکارہ رہ چکی ہیں، اُن کا ایک تعارف بطور سابقہ گلوکارہ بھی ہے، وہ گزشتہ دنوں وائرل ہونے والی ویڈیو کے معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتی تھیں لیکن اُن کے ضمیر نےاُنہیں خاموش رہنے کی اجازت نہیں دی۔

رابی پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہ جب میڈم نور جہاں کا انتقال ہوا تو ان کے موسیقاروں نے کہا کہ آج ہم یتیم ہو گئے کیوں کہ وہ اپنے ارد گرد کے لوگوں کا اور اُن کے گھروں کا خیال رکھتی تھیں مگر اس دور کے یہ دہاڑی دار گلوکار ایسے نہیں ہیں، اِنہیں صرف اپنی اجرت میں دلچسپی ہے۔

رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ ان نامور گلوکاروں کو کسی تقریب کے لیے کروڑوں میں ادا کرتے ہیں تو وہ اِنہیں (اپنے شاگردوں) شاید ہی چند روپے ادا کرتے ہوں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل معروف پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی جس میں وہ اپنے ملازم، شاگرد کو انتہائی تضحیک آمیز انداز میں مار رہے تھے۔

وائرل ویڈیو کے بعد کئی مشہور شخصیات اور عام صارفین نے راحت فتح علی خان کے رویے پر شدید دکھ اور صدمے کا اظہار کیا تھا۔

گلوکار راحت فتح علی خان نے بعد ازاں اپنی اس ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ وہ اس ویڈیو میں پیر صاحب کے دم کیے ہوئے پانی کی بوتل گم ہو جانے پر نالاں تھے۔

بعد ازاں راحت فتح علی خان نے ایک ندامت بھری ویڈیو بھی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اللّٰہ تعالیٰ سمیت اپنے مداحوں اور فالوورز سے بھی معذرت کی تھی۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *