نادیہ حسین نے عاطف خان سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
نادیہ حسین نے عاطف خان سے شادی کرنے کی وجہ بتادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے اپنی شادی کی دلچسپ کہانی سنادی۔

نادیہ حسین نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے انویسٹمینٹ بینکر عاطف خان سے شادی کرنے کی وجہ بتائی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے عاطف خان سے شادی ظاہر ہے محبت کی وجہ سے کی۔

اداکارہ نے اپنی شادی کی دلچسپ کہانی سناتے ہوئے بتایا کہ دراصل وہ ایک بروکر تھے اور میں نے اسٹاک میں سرمایہ کاری کی تھی تو عاطف نے مجھے ایک پیشکش کی کہ اگر میں آپ کے پیسے دوگنے کر دوں تو آپ مجھے کھانے پر باہر لے کر جائیں گی۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ عاطف کی یہ پیشکش سن کر میں نے کہا کہ جو معاہدہ میرا آپ کے ساتھ ہوا ہے اس میں ایسی کوئی بات نہیں ہے جس پر عاطف نے مجھے کہا کہ یہ کانٹریکٹ میں لکھا ہوا ہے مگر شاید آپ نے پڑھا نہیں جس کے بعد مجھے عاطف کو کھانے پر باہر لے کر جانا پڑا۔

نادیہ حسین نے بتایا کہ میری اور عاطف کے اچھی دوستی ہوگئی اور جب میرے والد بیمار ہوئے تو اُنہوں نے میرے والد کا خیال رکھنے میں میری بہت مدد بھی کی۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ میرے والدین بھی عاطف کو پسند کرنے لگے تھے اور ان کی بھی یہ خواہش تھی کہ میں عاطف سے شادی کروں۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *