ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے، حفظہ نذر
لاہور(فلم رپورٹر) معروف ماڈل اور بیوٹیشن حفظہ نذرنے ”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔ایک سوال کے جواب میں حفظہ نذر نے کہا کہ میں ان دنوں گوجرانوالہ میں اپنا ذاتی بیوٹی پارلر چلانے کے ساتھ ساتھ ماڈلنگ بھی کررہی ہوں۔میں تو اتنا جانتی ہوں کہ انسان میں محنت کا جذبہ اور کامیابی حاصل کرنے کا جنون ہو تو اسے کامیابی سے کوئی نہیں روک سکتا۔حفظہ نذر نے کہا کہ کیرئیر کے آغاز میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑاہے۔ لیکن مجھے سینئر کی رہنمائی سے مزید حوصلہ ملامیں نے کبھی ہمت نہیں ہاری مشکل کام کو اپنے لئے ٹاسک سمجھ رہی ہوں جس کی بدولت آج مجھے نئے کاموں کی پیشکش ہورہی ہے ۔