کوریو گرافر بینش خان نے ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھ دیا
لاہور(فلم رپورٹر)معروف کوریو گرافر بینش خان نے ماڈلنگ کی دنیامیں قدم رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق بینش خان نے گزشتہ دنوں جے ایس بیوٹی سیلون کےلئے اپنا فوٹوشوٹ مکمل کروایا جس کے فوٹو گرافر احسن جیری تھے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بینش خان نے بتایاکہ ان کا یہ پہلا فوٹوشوٹ ہے جسے بے حد سراہا جارہاہے۔ایک سوال کے جواب میں بینش خان نے کہا کہ اس سے قبل وہ مختلف گلوکاروں کی میوزک ویڈیوزمیں بھی کام کرچکی ہیں جنہیں بہت پسندکیا گیاتھا مگر باقاعدہ طور پر ماڈلنگ کاآغاز انہوں نے اس فوٹو شوٹ سے کیا ہے اب وہ باقاعدگی سے اپنے فوٹو شوٹس کروائیں گی جن میں برانڈز شوٹس اور فیشن شوزبھی شامل ہونگے اس کے ساتھ ساتھ وہ میوزک ویڈیوز اور ڈراموں میں بھی کام کرینگی۔