وینزویلا کی ملکہ حسن کے قاتلوں کو سزا –

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
وینزویلا کی ملکہ حسن کے قاتلوں کو سزا –

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنسپیئر سنہ 2004 میں ملکۂ حسن منتخب ہوئی تھیں اور وہ وینزویلا میں بہت مشہور تھیں

وینزویلا کی ایک عدالت نے وینزویلا کی ملکہ حسن مونیکا سپیئر کے قتل کے جرم میں تین افراد کو قید کی سزا سنائی ہے۔

ان تینوں مجرموں نے اعتراف جرم کر لیا تھا۔

جنوری میں چوری کی کوشش کے دوران 29 سالہ ملکہ حسن سپیئر اور ان کے برطانوی ساتھی کو ان کی پانچ سالہ بیٹی کے سامنے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

استغاثہ کے مطابق یہ تین افراد اس گروہ کا حصہ ہیں جو ویلنچیا اور پورتو کبیلو کے درمیان ہائی وے پر موٹر مسافروں کو لوٹتے ہیں۔

عدالت کے مطابق اسی مقدمے میں سات مزید افراد شامل ہیں لیکن انھوں نے صحت جرم سے انکار کیا ہے۔

سپیئر کے قتل میں تین افراد کو 24 سے 26 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

سپیئر اور ان کے ساتھی جو امریکہ میں رہائش پذیر تھے جب ان کو نشانہ بنایا گیا ان دنوں وہ وینزویلا آئے ہوئے تھے۔

اس رات وہ شہر مریڈا سے دارالحکومت کراکس جا رہے تھے جب کسی تیز دھار شے سے ان کی گاڑی کے دو ٹائر پنکچر ہو گئے۔

اسی وقت اس گروہ نے ان پر حملہ کیا اور جب سپیئر اور ان کے ساتھی اپنی بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں چھپے تو ڈکیتوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں سپیئر اور ان کے ساتھی ہلاک جبکہ ان کی بیٹی مایا کو ٹانگ پر گولی لگی۔

سپیئر سنہ 2004 میں ملکۂ حسن منتخب ہوئی تھیں اور وہ وینزویلا میں بہت مشہور تھیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *