اداکارہ منال خان نے بیٹے کے ساتھ تصاویر شیئر کر دیں
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ منال خان کا بیٹا تین ماہ کا ہوگیا۔منال خان اور احسن محسن اکرام کے بیٹے حسن اکرام کی پیدائش کو تین ماہ ہوگئے ہیں اور اس موقع پر اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر بیٹے کے ہمراہ تصویر پوسٹ کی۔تصویر میں منال خان اپنے گھر کے لان میں کھڑی ہیں اور گود میں بیٹے کواٹھایا ہوا ہے جبکہ تصویر میں ان کے بیٹے کا چہرہ نظر نہیں آرہا۔منال خان نے تصویر کے کیپشن میں بیٹے سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اور آپ تین ماہ کے ہوگئے ہیں۔اداکارہ کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے کچھ مداحوں نے ان سے درخواست کی کہ وہ اپنے بیٹے کا چہرہ دکھا دیں جبکہ شوبز ستاروں اور کچھ مداحوں کی جانب سے حسن اکرام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔