غزہ جنگ: ’مطالبے نہ مانے گئے تو یرغمالی زندہ نہیں بچیں گے‘ حماس کی تنبیہ، نتن یاہو کا جنگجوؤں کے سرنڈر کا دعویٰ –

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
غزہ جنگ: ’مطالبے نہ مانے گئے تو یرغمالی زندہ نہیں بچیں گے‘ حماس کی تنبیہ، نتن یاہو کا جنگجوؤں کے سرنڈر کا دعویٰ –


خان یونس، غزہ، اسرائیلی بمباری

،تصویر کا ذریعہREUTERS

حماس نے واضح کیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے سے جڑے مطالبات نہ مانے گئے تو ایک بھی اسرائیلی یرغمالی کو زندہ غزہ سے نکلنے نہیں دیا جائے گا۔ مگر اسرائیلی وزیر اعظم کہتے ہیں کہ حماس کے درجنوں جنگجوؤں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں جو کہ ’جنگ کے خاتمے کی شروعات ہے۔‘

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اجلاس منگل کو ہوگا جس میں امریکہ کی جانب سے ویٹو کے بعد مستقل جنگ بندی کے لیے دوبارہ ایک مجوزہ قرارداد پر ووٹنگ ہوگی۔

اسرائیل کی فوج نے شمال میں غزہ سٹی اور جنوب میں خان یونس کے رہائشیوں کو نقل مکانی کا حکم دیا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ فوج شمالی غزہ کا ’مکمل کنٹرول‘ حاصل کر لے گی۔

فلسطینی حکام کے مطابق شمال میں اسرائیلی بمباریوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران درجنوں افراد مارے گئے ہیں۔ ادھر غزہ سے کئی راکٹ اسرائیل کی طرف داغے گئے ہیں۔



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *