لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ جیا علی نے کہا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری سے مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں بڑی محنت کرنا ہو گی ،ہمیں جاندار اسکرپٹس کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کو بھی اپنانا ہوگا ۔ایک انٹریو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی سینما انڈسٹری میں بھارتی فلموں کا سحر توڑنے کے لئے سالانہ درجنوں فلمیں ریلیز کرنا ہوں گی۔
جس سے پاکستانی فلم انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔
اور انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائے گی ۔اس کام کیلئے فرد واحد نہیں بلکہ فلم انڈسٹری سے وابستہ تمام ایسوسی ایشنز کو یکجا ہو کر لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا تاکہ پاکستان میں سالانہ فلمیں بنانے کی تعداد بڑھ سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے کسی غیبی امداد کی توقع کرنا بے وقوفی ہو گی کیونکہ اگر حکومت فلم انڈسٹری کے ساتھ مخلص ہوتی تو اس کا بحران ختم ہو چکا ہوتا مزید کہا کہ میںنے ہمیشہ کیرئیر میں معیاری کام کو ترجیح دی ہے اسی لئے میں نے بہت جلد شہرت اپنے نام کی ہے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے نوجوان اداکار بہت محنت سے معیاری کام کررہے ہیں۔