یونس خان ون ڈے ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے –

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
یونس خان ون ڈے ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے –

24 ستمبر 2014

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنپاکستانی ٹیم کے سینئیر بلے باز یونس خان ایک بار پھر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کر دیے گئے ہیں

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ہوم سیریز کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے اور تجربہ کار بلے باز یونس خان کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

کرکٹ بورڈ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان دوسرے ون ڈے کے اختتام پر کرے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پانچ اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز سات، دس اور 12 اکتوبر کو شارجہ، دبئی اور ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹیسٹ میچ 22 سے 26 اکتوبر تک دبئی اور دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اکتوبر سے تین نومبر تک ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

یونس خان کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ کپتان مصباح الحق انھیں ٹیم میں برقرار رکھنے کے حق میں تھے تاہم سلیکٹرز اور کوچ کی رائے مختلف تھی اور اسی وجہ سے ٹیم کے اعلان میں ایک دن کی تاخیر ہوئی۔

یونس خان کو اس سال سینٹرل کنٹریکٹ میں بی کیٹگری دی گئی تھی تاہم سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی مداخلت پر اے کیٹگری دیے جانے کے نتیجے میں انھیں سری لنکا کے دورے میں ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن پہلے میچ کے بعد انھیں اپنے بھتیجے کے انتقال کے سبب وطن واپس آنا پڑا تھا۔

یونس خان 254 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں 31.75 کی اوسط سے 7,017 رنز بنا چکے ہیں تاہم نومبر سنہ 2008 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری کے بعد سے تاحال 72 ایک روزہ میچوں میں وہ کوئی سنچری بنانے میں ناکام رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے سب سے پریشان کن بات سعید اجمل کے متبادل آف سپنر کی تلاش تھی۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں درست بولنگ ایکشن کا ایک بھی موزوں آف سپنر نہ ہونے کے پیش نظر سلیکٹرز کو لیفٹ آرم سپنر رضا حسن کو ٹیم میں شامل کرنا پڑا ہے۔ وہ کافی عرصے سے فٹنس مسائل سے دوچار ہونے کے سبب ٹیم سے باہر تھے۔

عمر امین دونوں ٹیموں میں شامل کیے گئے ہیں، جب کہ وکٹ کیپر سرفراز احمد اور اسد شفیق کی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

اسد شفیق نے تقریباً ایک سال بعد ون ڈے سکواڈ میں جگہ بنائی ہے۔ وہ آخری بار جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں ون ڈے کھیلے تھے۔

اویس ضیا کو کراچی میں جاری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں فاٹا کے خلاف سنچری کے سبب ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپس آنے کا ایک اور موقع ملا ہے۔

اویس ضیا فروری سنہ 2012 میں انگلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے تھے لیکن تین اننگز میں صرف 47 رنز کی مایوس کن کارکردگی کے بعد ان کا بین الاقوامی کریئر معطل ہوگیا تھا۔

پاکستان کی ون ڈے ٹیم میں یہ کھلاڑی شامل ہیں: مصباح الحق (کپتان)، احمد شہزاد، محمد حفیظ، اسد شفیق، عمراکمل، عمرامین، صہیب مقصود، شاہد آفریدی، فواد عالم، سرفراز احمد، رضا حسن، وہاب ریاض، جنید خان، محمد عرفان اور انور علی۔

ٹی ٹوئنٹی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: شاہد آفریدی (کپتان)، احمد شہزاد، محمد حفیظ، صہیب مقصود، عمر اکمل، اویس ضیا، عمر امین، رضاحسن، سعد نسیم، بلاول بھٹی، انور علی، محمد عرفان، وہاب ریاض اور سہیل تنویر۔

آسٹریلوی ٹیم 15 سے 18 اکتوبر تک پاکستان اے کے خلاف شارجہ میں چار روزہ میچ بھی کھیلے گی۔

سلیکٹروں نےاسد شفیق کی قیادت میں پاکستان اے کا اعلان بھی کر دیا ہے جس میں شان مسعود، احمد شہزاد، بابر اعظم، حارث سہیل، اسرار اللہ، عدنان اکمل، رضا حسن، کرامت علی، عمران خان، عطااللہ، راحت علی، احسان عادل اور محمد طلحہ شامل ہیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *