امریکا، پاک بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کیلئے ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امریکا، پاک بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ میچ کیلئے ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ

امریکا میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج پاکستان اور بھارت میچ کے لیے ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ کے ٹکٹوں کی مانگ دستیاب ٹکٹوں کی تعداد سے 200 گنا زیادہ تھی۔

لانگ آئی لینڈ پر ناسا کانٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، جس میں 34 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، ابھی زیر تعمیر ہے، تاہم 9 جون کو ہونے والے میچ کے لیے پہلے سے ہی شائقین کی بڑی تعداد کی آمد کی توقع کی جارہی ہے،اس ٹورنامنٹ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہو گا جب امریکا میں کوئی بین الاقوامی ٹورنامنٹ منعقد ہو گا، ملک میں ہونے والے 16 کھیلوں میں ڈیلاس کے قریب لاڈرہل، جنوبی فلوریڈا اور گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں میچز ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ یو ایس اے کے چیف ایگزیکٹو بریٹ جونز نے بتایا کہ ٹکٹوں کی فروخت میں ناقابل یقین دلچسپی ظاہر کی گئی ہے،انہوں نے کہا کہ ہر ورلڈکپ میچ میں پاکستان اور بھارت کا میچ بہت زیادہ دلچسپ ہوتا ہے۔

میرے خیال میں ان دونوں ممالک کو امریکا میں کھیلتے دیکھنا واقعی خوش آئند بات ہے،یکم جون کو ٹیکساس میں امریکا کا مقابلہ کینیڈا سے ہوگا،امریکی نائب کپتان ایرون جونز نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم کی کارکردگی نوجوان کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھائے گی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *