عثمان خواجہ فلسطینیوں کے بارے میں پیغام پر پابندی کے فیصلے کو تبدیل کروانے کے لیے پرعزم –

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عثمان خواجہ فلسطینیوں کے بارے میں پیغام پر پابندی کے فیصلے کو تبدیل کروانے کے لیے پرعزم –


تصویر

،تصویر کا ذریعہGetty Images

آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حمایتی پیغام والے جوتے پہننے کی اجازت نہ دیے جانے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں لیکن وہ کوشش کرتے رہی گے کہ انھیں اس اقدام کی اجازت مل جائے۔

عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں ایسے جوتے پہننے کا ارادہ ظاہر کیا تھا جن پر ‘تمام زندگیاں برابر ہیں’ اور ‘آزادی ایک انسانی حق ہے’ جیسے الفاظ تحریر ہیں۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے انھیں متنبہ کیا کہ وہ اس حرکت سے باز رہیں۔ آسٹریلین کرکٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ خواجہ کو ‘ذاتی پیغامات’ پر پابندی کے کرکٹ کے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنی چاہیے۔

بدھ کو انسٹا گرام پر ایک ویڈیو میں 36 سالہ پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر نے کہا ہے کہ آئی سی سی ان پیغامات کو ’سیاسی‘ سمجھتی ہے جبکہ ان کے جوتوں پر تحریر پیغام صرف ’انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپیل ہے‘۔



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *