محسن نقوی کی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
محسن نقوی کی چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ میں محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کے خلاف درخواست قابل سماعت قرار  دے دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے محسن نقوی کی بطور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ تعیناتی کے خلاف درخواست پر نوٹسسز جاری کرتے ہوئے  درخواست قابل سماعت قرار  دے دی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ کیوں کہہ رہے ہیں کہ تعیناتی غلط ہوئی ہے؟ درخواست گزار کے وکیل نےجواب دیا  کہ  آئین کے مطابق منتخب اور نگران وزیراعظم میں فرق ہے،نگران وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کا پیٹرن نہیں ہو سکتا،چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کا اختیار بطور پیٹرن وزیراعظم کے پاس ہے۔

جس پر چیف جسٹس نے اسفسار کیا کہ تو آپ کہہ رہے ہیں کہ نگران وزیراعظم کے پاس یہ اختیار نہیں تھا۔

آرڈر لکھواتے درخواست گزار کے وکیل کے بولنے پر چیف جسٹس عامر فاروق برہم ہو گئے اور کہا کہ آپ آرڈر لکھوانے کے دوران بول رہے ہیں تو میں نہیں لکھواتا، چیف جسٹس عامر فاروق  نے ریمارکس دیے کہ میرے آرڈر کا انتظار کریں۔

بعد ازاں عدالت نےدرخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے آئندہ سماعت کیلئےفریقین کو  نوٹسز جاری کر دیے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *