بابراعظم کا شمار دنیا کے تین ٹاپ بلے بازوں میں ہوتا ہے: وسیم اکرم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بابراعظم کا شمار دنیا کے تین ٹاپ بلے بازوں میں ہوتا ہے: وسیم اکرم

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔

مقامی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم سے ایک مداح نے سوال کیا کہ بابراعظم کو بالنگ کروانے سے متعلق اپکی حکمت عملی کیا ہوتی؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کا شمار دنیا کے تین ٹاپ بلےبازوں میں ہوتا ہے اور اچھے شارٹس کھیلتے ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ بابراعظم بلکل برائن لارا اور سچن ٹنڈولکر کی طرح ہیں، وہ کوئی ہٹر نہیں جو ایک خراب گیند پر وکٹ گنوادیں بلکہ اچھی گیندوں پر اچھے شارٹس کھیلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تینوں بلےباز ایک بالرز کو وکٹ لینے کا بہت کم موقع دیتے ہیں البتہ آپ انہیں ابتدائی اوورز میں انہیں اٹیک کریں تاکہ اندازہ ہو کہ وہ سیٹ ہیں یا مشکل میں! پھر آپکو وکٹ مل سکتی ہے کیونکہ باز و اوقات پچ سے بھی بالرز کو مدد ملتی ہے۔

واضح رہے کہ بابراعظم رواں پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرچکے ہیں، انہوں نے ابتدائی 5 میچز میں 330 رنز بنائے ہیں جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 111 رنز کی اننگز بھی شامل ہے۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *