اسٹیو اسمتھ نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
اسٹیو اسمتھ نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کے نئے اوپنر کا منصب سنبھالنے والے اسٹیو اسمتھ نے سابق لیجنڈ کرکٹر مارک وا کو پیچھے چھوڑ دیا۔

اسمتھ کیچز تھامنے میں مارک وا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کے لیے دوسرے سب سے نمایاں فیلڈر بن گئے۔ سلپ میں کیچ پکڑنے کے لیے معروف آسٹریلوی اوپنر نے ایک بار پھر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروالیا۔

ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کے دوران، اسمتھ نے دو اہم کیچز لے کر اپنی غیر معمولی فیلڈنگ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

انھوں نے ٹریوس ہیڈ کی گیند پر ول ینگ کو آؤٹ کرنے کے لیے ان کا کیچ تھاما اور مارک وا کو پیچھے چھوڑٹے ہوئے ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے دوسرے کرکٹر بن گئے۔

اس سے قبل اسمتھ نے لیگ سلپ میں موجودگی کے دوران ناتھن لیون کی گیند پر کین ولیمسن کا بھی عمدہ کیچ تھاما تھا۔

اسٹیو اسمتھ آسٹریلیا کے سب سے قابل اعتماد فیلڈرز میں سے ایک ہیں۔ وہ 108 ٹیسٹ میچز میں شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک 182 کیچز لے چکے ہیں۔

سابق آسٹریلوی کپتان، رکی پونٹنگ ان سے آگے ہیں جنھوں نے 168 ٹیسٹ میچوں میں 196 کیچز کے ساتھ ملک کی جانب سے زیاہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ اپنے نام کررکھا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کے لیے سب سے زیادہ کیچز لینے والے پلیئرز (نان وکٹ کیپر) میں رکی پونٹنگ پہلے، اسٹیو اسمتھ دوسرے جبکہ مارک وا 128 ٹیسٹ میں 181 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

اس کے علاوہ مارک ٹیلر نے 104 ٹیسٹ میں 157 بار کیچ پکڑ کر بیٹرز کو چلتا کیا جبکہ ایلن بارڈر نے 156 ٹیسٹ میچز میں 156 کیچز پکڑ کر اپنے بہتر فیلڈر ہونے کا ثبوت دیا۔

 

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *