حسنین لہری کا گرل فرینڈ سے محبت کے اظہار کا انوکھا انداز، مداح حیران

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
حسنین لہری کا گرل فرینڈ سے محبت کے اظہار کا انوکھا انداز، مداح حیران


پاکستانی ماڈل حسنین لہری نے پہلی بار معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے شو ’دبئی بلنگ سیزن 2‘ میں ڈیبیو دے کر مداحوں کو حیران کردیا۔ ’دبئی بلنگ‘ نامی نیٹ فلکس کی رئیلٹی سیریز دبئی کے فیشن اور امیر گھرانے سے تعلق رکھنے والی عرب خواتین پر مبنی ہے جس کا پریمیئر 2022 میں ہوا تھا۔

اس سیریز کی تمام اقساط 45 منٹ طویل ہیں جس میں دبئی کے فیشن، شاندار پارٹیوں اور اور شاندار طرز زندگی کو ظاہر کیا گیا ہے۔

پاکستانی ماڈل حسنین لہری کو سیریز کے دوسرے سیزن کی ساتویں قسط میں دیکھا گیا جہاں وہ پاکستان سے اپنی گرل فرینڈ، اماراتی ماڈل و اداکارہ لجین المعروف (ایل جے) سے ملنے دبئی پہنچے ہیں، مختصر سین میں دکھایا گیا کہ دونوں نے ایک ریستوراں میں لنچ کرتے ہیں۔

اس دوران حسنین لہری اپنی گرل فرینڈ سے اپنی محبت کا کھل کر اظہار کرتے ہیں۔

سیریز کی آٹھویں قسط میں حسنین لہری جذباتی تقریر بھی کرتے ہیں، تقریر کے دوران وہ لجین کو ’ڈریم گرل‘ قرار دیتے ہیں، سیزن کے اختتام میں حسنین لہری اپنے دوستوں کے سامنے لجین کو پروپوز کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے حسنین لہری کے نیٹ فلکس پر ڈیبیو پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے تعریف کی۔

قبل ازیں حسنین لہری اور اماراتی ماڈل کے درمیان تعلقات کی خبریں بھی وائرل ہوئی تھیں۔

حسنین لہری نے انسٹاگرام پر لجین عضاضة کے ساتھ گلے ملنے کی رومانوی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انہیں اس بات پر یقین نہیں تھا کہ ’پریوں کی کہانیاں سچی بھی ہوتی ہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ انہیں پریوں کی کہانیوں کے سچے ہونے پر اس وقت تک یقین نہیں ہوا تھا جب تک وہ اپنی شہزادی لجین عضاضة کے ساتھ نہیں ملے تھے۔

حسنین لہری کی پوسٹ پر ماڈل لجین عضاضة نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے رومانوی الفاظ کا استعمال کیا۔

اماراتی ماڈل نے حسنین لہری کو اپنا دل قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’پریوں کی داستانیں سچی ہوتی ہیں‘۔

بعدازاں انہوں نے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کردی جس کے بعد حسنین لہری نے اب تک اماراتی ماڈل سے اپنے تعلقات کی تصدیق نہیں کی۔

سعودی کروڑ پتی شوہر ولید احمد جفالی کے انتقال کے بعد لجین نے ایک ٹیلی ویژن میزبان اور ماڈل کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

57 سالہ ماڈل نے 21 سال کی عمر میں ولید احمد جفالی سے شادی کی تھی تاہم شوہر کے انتقال کے بعد وہ دبئی چلی گئیں، ان کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔




Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *