شوکت عزیز صدیقی کیس  سپریم کورٹ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سمیت 4 افراد کو نوٹس جاری کر دیئے 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شوکت عزیز صدیقی کیس  سپریم کورٹ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سمیت 4 افراد کو نوٹس جاری کر دیئے 

شوکت عزیز صدیقی کیس،  سپریم کورٹ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سمیت 4 …

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے معزل جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید سمیت 4 افراد کو نوٹس جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ  نے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی ریٹائرڈ لیفٹیننٹ فیض حمید، سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ انور کاسی اور رجسٹرار ارباب عارف، سابق بریگیڈیئر عرفان رامے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے ۔

دوران سماعت معزول جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے سنگین الزامات عائد کیئے جانے کے بعد سپریم کورٹ نے چار افراد کو نوٹس جاری کیئے ہیں ،چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ان چار افراد پر سنگین الزامات ہیں ، ان کو دفاع کا موقع ملنا چاہیے ، اگر یہ افراد چاہتے ہیں تو وہ عدالت میں آ کر اپنا دفاع کر سکتے ہیں ،وہ بتائیں کہ ان پر لگے الزامات درست ہیں یا نہیں ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی پر براہ راست الزام نہیں ہے تواسے نوٹس نہیں کر سکتے، اس سے عدالت کی بدنامی ہوتی ہے ۔

عدالت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی  کے وکیل سے باری باری تمام لوگوں کے بارے میں پوچھا کہ ان کو نوٹس کیوں جاری کیئے جائیں ۔ جب ان چار لوگوں کو پر سنگین الزامات عائد کیئے گئے تو عدالت نے کہا کہ انہیں اپنے دفاع کا موقع ملنا چاہیے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہ جنرل باجوہ کے بارے میں باتیں تو سنی سنائی ہیں، ابھی تک کوئی کڑی جنرل باجوہ سے نہیں جڑ رہی اس لیے انہیں نوٹس جاری نہیں کر سکتے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *