چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل، الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کرے …
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ الیکشن کمیشن کی اپیل پر سماعت کرے گا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے عام انتخابات سے متعلق فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ دائر اپیل میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ 8 فروری کو الیکشن کرانے سے متعلق فیصلے پر عمل درآمد کروائے۔
سپریم کورٹ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ تشکیل دیا ہے جس میں جسٹس سردار طارق اور جسٹس منصور علی شاہ شامل ہیں۔









