الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ‏الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا جس کے تحت ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری 2024 کو منعقد ہوں گے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 9 فروری کو ریٹرننگ افسران نوٹس جاری کریں گے جس کے بعد‏ 20 سے 22 دسمبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اور 23 دسمبر تک امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی جائے گی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ‏ یکم جنوری سے 24 سے 30 دسمبر تک ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے اور 3 جنوری 2024 کو کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے پر اپیلوں کی سماعت ہو گی۔اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن 11 جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلیٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا اور‏ 15 جنوری 2024 کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ 16 جنوری 2024 کو کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ہو گی اور‏ 17 جنوری 2024 کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ ہوں گے ‏جبکہ پولنگ ڈے 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ہو گی۔واضح رہے کہ شیڈول کا اعلان ایک ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب چند گھنٹے قبل ہی سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو آج ہی شیڈول جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *