پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔”جیو نیوز” کے مطابق پیٹرول 14 روپےفی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 14 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل قیمت میں 11 روپے 29 پیسے کمی کی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات12 بجے سے ہو گا۔









