پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 147 رنز کاٹارگٹ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
 پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 147 رنز کاٹارگٹ

کراچی :پی ایس ایل سیزن 9 کے کوالیفائر میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 147 رنز کا ہدف دے دیا۔کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں پی ایس ایل 9کی 2 ٹاپ ٹیمیں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی  کوالیفائر میں مدمقابل ہیں۔جہاں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا۔ ملتان سلطانز کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، طیب طاہر کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
ملتان سلطانز کے خلاف پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر 146 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 46 رنز بناکر نمایاں رہے۔اس کے علاوہ کیڈمور نے 24، محمد حارث نے 22، صائم ایوب ایک، حسیب اللہ 3، رومین پاؤل 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پال والٹر اور لوک ووڈ 14، 14 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جارڈن اور اسامہ میر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ڈیوڈ ولی، محمد علی اور عباس آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ آج جیتنے والی ٹیم فائنل میں جگہ بنا لے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ایلیمنیٹر ون کی فاتح ٹیم سےمقابلہ کرے گی
ایلیمنٹرون کل اسلام آباد یونائیٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہوگا۔یہ میچ ہارنے والی ٹیم کا سفر ختم ہوجائے گا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *