معاشی بحران سے پاک فوج کی صلاحیت پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں ہوا, وہ آج بھی مضبوط بھارت کے لیے خطرہ ہے: انڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف کا اعتراف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
معاشی بحران سے پاک فوج کی صلاحیت پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں ہوا, وہ آج بھی مضبوط بھارت کے لیے خطرہ ہے: انڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف کا اعتراف

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا ہے کہ شدید معاشی بحران کے باوجود پاکستانی فوج آج بھی بھارت کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔

آج نیوز کے مطابقنئی دہلی میں منعقدہ ایک مذاکرے میں خطاب کرتے ہوئے جنرل انیل چوہان نے کہا کہ پاکستان کے معاشی بحران اور دیگر خرابیوں سے فوج کی صلاحیت اور مہارت پر کوئی منفی اثر مرتب نہیں ہوا۔ وہ آج بھی مضبوط اور بھارت کے لیے خطرہ ہے۔بھارتی چیف آف ڈیفینس اسٹاف نے کہا کہ بھارت کو بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے اور چیلنج ہی کسی قوم کو مضبوط بناتے ہیں۔ کارگل اور گلوان کے کیس میں ہم اس کا مشاہدہ کرچکے ہیں۔

معروف جریدے انڈیا ٹوڈے کے تحت کرائے جانے والے مذاکرے کا عنوان ’وژن نیشنل سیکیورٹی : دی چیلنجز بیفور تھع انڈین ملٹری‘ تھا، ایک اور سوال پر انیل چوہان نے کہا کہ چین کا عروج ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔ اس سے سرحدی تنازع بھی برقرار ہے۔ ہمارے دو پڑوسی ایسے ہیں جو ہمارے خلاف ہیں۔ دونوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی دوستی ہمالیہ سے اونچی اور سمندروں سے گہری ہے۔ اور دونوں ایٹمی ہتھیاروں سے بھی لیس ہیں۔

بھارتی چیف آف ڈیفینس اسٹاف نے پاکستان اور چین کا نام لیے بغیر مزید کہا کہ ہم اپنے دونوں پڑوسیوں کے عزائم اچھی طرح جانتے ہیں اور ان سے لاحق خطرات کا بھی ہمیں اچھی طرح علم ہے،  آج کی دنیا میں ہماری افواج کے لیے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ اسلحہ خانہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ ہمیں ہتھیاروں کے نئے نظام اور نئی نئی ٹیکنالوجیز اپنانے کے ساتھ ساتھ نئی حکمتِ عملی ترتیب دینا ہوگی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *