ایران نے موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دیدی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایران نے موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دیدی

ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں سزائے موت پانے والے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو پھانسی دے دی۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے ایجنٹ کو ہفتے کے روز ایران کے جنوب مشرقی صوبے میں پھانسی دی گئی۔

ایرانی میڈیا کا بتانا ہےکہ ملزم نے مخصوص انفارمیشنز اور دستاویزات جمع کرکے فارن سروسز سے رابطہ کیا، اس نے موساد سمیت فارن سروسز کو یہ چیزیں فراہم کیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ملزم نے دیگر مخصوص انفارمیشنز بھی موساد کے حکام کو بھیجیں جس کا مقصد ایران اور اس کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کرنا تھا۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے ملزم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا جب کہ اس کی گرفتاری کا مقام اور تاریخ بھی نہیں بتائی گئی۔


install suchtv android app on google app store

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *