پی ایس ایل 9 کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ کن معرکہ آج

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ایس ایل 9 کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ کن معرکہ آج

کراچی :  اسلام آباد یا ملتان میں سے کون بنے گا حکمران پاکستان سپر لیگ نائن کا فیصلہ کن معرکے کیلئے ٹیمیں تیار ہیں۔ پیر کی شب نیشنل اسٹیڈیم میں دو بار کی سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور مسلسل چوتھے سال فائنل کھیلنے والی ملتان سلطانز کے درمیان فیصلہ کن معرکہ کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد کو2016اور2018میں  ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ ملتان نے2021میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اسلام آباد کی بیٹنگ میں کولن منرو ، شاداب خان، مارٹن گپ ٹل، اعظم خان اور سلمان آغا جیسے بیٹر ز موجود ہیں۔ منرو309، شادب خان301اور سلمان آغا 300رنز بناکر نمایاں ہیں۔باؤلنگ میں نسیم شاہ15اور شاداب خان11وکٹیں حاصل کرکے سرفہرست ہیں۔

ملتان کے کپتان محمد رضوان 381اور جارح مزاج عثمان خان373رنز بناکر نمایاں ہیں جبکہ باؤلنگ میں لیگ اسپنر اسامہ میر نے23اور فاسٹ باؤلر محمد علی نے18وکٹ حاصل کئے ہیں۔ زلمی کے خلاف ایلی مینیٹر ٹو اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف 12رنز دے کر تین وکٹ حاصل کئے اور دونوں میچوں میں پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

اسلام آباد نے 2018کے بعد پہلی بار فائنل کیلئے کوالی فائی کیاہے۔ کوالی فائر میں ملتان نے پشاور زلمی کو سات وکٹ سے شکست دی ۔ عما د وسیم ٹورنامنٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتوحات کے اہم کردار ہیں ۔  ملتان کا پی ایس ایل کا سفر بہت اچھا رہا ہے اس نے کوالی فائر سمیت گیارہ میں سے 8میچ جیتے جبکہ تین میں اسے شکست ہوئی۔اسلام آباد نے دس لیگ میچوں سمیت بارہ میچ کھیلے۔ سات میں کامیابی حاصل کی اور چار میں اسے شکست ہوئی۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *