پرتھ ٹیسٹ: شان مسعود نے آسٹریلیا سے شکست کی وجہ بتا دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پرتھ ٹیسٹ: شان مسعود نے آسٹریلیا سے شکست کی وجہ بتا دی

آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 360 رنز کے بھاری مارجن سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹیم کی شکست کی وجہ بتا دی۔

پاک آسٹریلیا کی تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بینو قادر سیریز کے پرتھ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہی ہو گیا اور میزبان ٹیم نے پاکستان کو 360 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

چوتھے روز آسٹریلیا کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 450 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 89 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ پرتھ کی وکٹ بیٹنگ کے لیے مشکل تھی اور آسٹریلیا نے ہمارے خلاف شاندار بولنگ کی۔

شان مسعود نے کہا کہ ہم تھوڑی تیز بیٹنگ کر سکتے تھے لیکن بیٹنگ سلو کی جس کی وجہ سے نقصان ہوا تاہم میلبرن ٹیسٹ میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے ڈیبیو ٹیسٹ پر عامر جمال اور خرم شہزاد کی پُرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں بولرز کی کارکردگی ان کے پہلے ٹیسٹ میں بہتری رہی۔ عامر جمال نے ٹیسٹ میں 7 جبکہ خرم شہزاد نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ میچ میں پاکستان کی بولنگ اور بیٹنگ دونوں ہی ناکام رہیں جب کہ رہی سہی کسر خراب فیلڈنگ میں پوری کر دی۔

قومی کپتان جس پچ کو بیٹنگ کے لیے مشکل قرار دے رہے ہیں اسی وکٹ پر آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے پہلی اننگ میں شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 164 رنز کی اننگ کھیلی جب کہ مچل مارش نے دونوں اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے بالترتیب 90 اور 63 رنز بنائے جب کہ دوسری اننگ میں معین علی نے بھی 90 رنز اسکور کیے۔

دوسری جانب پاکستان کی جانب سے دونوں اننگز میں صرف ایک نصف سنچری بنائی گئی جو امام الحق نے بنائی تاہم 62 رنز کی اننگ کے لیے انہوں نے انتہائی سست رفتار بیٹنگ کی اور 199 گیندیں کھیلیں۔


install suchtv android app on google app store

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *