فرانس کا اسرائیل سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
فرانس کا اسرائیل سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے اسرائیل سے فوری اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیتھرین کولونا نے یہ مطالبہ اپنے دورہ اسرائیل کے موقع پر کیا۔

اپنے اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن سے ملاقات کے موقع پر فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پیرس کو غزہ کی صورت حال پر گہری تشویش ہے۔

کیتھرین کولونا نے کہا کہ بہت سارے عام شہری مارے جا رہے ہیں۔ یہاں فوری اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اسرائیل لبنان سرحد پراسرائیل سمیت تمام فریقین کشیدگی کم کریں، کشیدگی میں اضافے کا خطرہ موجود ہے۔

کیتھرین کولونا نے کہا کہ اسرائیل سے بھی کہتی ہوں کہ حالات قابو سے باہر ہونا کسی کے بھی مفاد میں نہیں، احتیاط اور کشیدگی میں کمی کا مطالبہ سب پر لاگو ہوتا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *