چالان جمع نہ کرانے والے شہریوں کی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
چالان جمع نہ کرانے والے شہریوں کی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک نے چالان جمع نہ کرانے والے شہریوں کی گاڑیاں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی میں ٹریفک مسائل سے متعلق ڈی آئی جی ٹریفک کی زیر صدارت افسران کا اجلاس ہوا۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانے عائد کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ون وے کی خلاف ورزی ٹریفک کے لیے سنگین مسئلہ ہے اور لوگوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنا روزانہ کا معمول بنا رکھا ہے،

انہوں ںے کہا کہ ہماری توجہ چالان کرنا نہیں بلکہ ٹریفک کو بہتر کرنا ہے۔ ٹریفک پولیس کا کام لوگوں کو سہولیات فراہم کرنی ہیں مگر خلاف ورزی کی صورت میں چالان ضرور ہو گا۔

ٹریفک پولیس افسر نے حکم دیا کہ ایک سے زیادہ ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کو صرف ایک ہی چالان دیا جائے اور 30 فیصد نفری کو دن میں اور 70 فیصد نفری کو رات میں مارکیٹوں کے اطراف لگائیں۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے ایس ایس پیز ٹریفک کو مارکیٹوں اور بازاروں کا خود دورہ کرنے اور ٹریفک صورتحال کا جائزہ لینے کا حکم دے دیا۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *