ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط، پی ٹی آئی کا تحقیقات کا مطالبہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط، پی ٹی آئی کا تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فوری تحقیقات اور فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

پی ٹی آئی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں مہلک اور زہریلے مواد پر مشتمل خطوط کا واضح مقصد ہائیکورٹ کے ججز  کو دھمکانا اور انہیں سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوائے گئے خط سے دستبردار کروانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان خطوط کی ترسیل کے بعد عدلیہ میں مداخلت کے معاملے کی فیصلہ کن تحقیقات اور کارروائی کی ضرورت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے خط تحریر کرنے والے 6 ججز اور ان کے اہلخانہ کی سلامتی کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مداخلت اور بدمعاشی کے مؤثر تدارک اور عدلیہ کو ایسے خطرات سے محفوظ بنانے کے لیے چیف جسٹس پاکستان معاملے کو بلاتاخیر فل کورٹ کے سپرد کریں اور کھلی کارروائی کے ذریعے اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *