ٹوکیو: جاپان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھتکے محسوس کیے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جاپان میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.5 ریکارڈ کی گئی۔
جاپان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
حکام کے مطابق ممکنہ طور پر سونامی کی لہریں 3 میٹر تک بلند ہو سکتی ہیں۔
زلزلے کے جھٹکے تائیوان میں بھی محسوس کیے گئے جہاں کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی۔