کرینہ کپور کا شرٹ اتار کر دکھانے والے اداکاروں کے متعلق بڑا بیان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کرینہ کپور کا شرٹ اتار کر دکھانے والے اداکاروں کے متعلق بڑا بیان

بالی ووڈ کی اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ لوگ اداکاری سے متاثرہوتے ہیں شرٹ اتار کردکھانے سے نہیں۔

سپراسٹار کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اصل چیز ٹیلنٹ اور کام ہوتا ہے۔ اکثر اداکارفلموں میں شرٹ اتار کر دکھاتے ہیں۔ لوگ ان چیزوں سے نہیں اداکاری سے متاثر ہوتے ہیں۔

کرینہ کپور کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے سین کروانے والے اداکاروں کو دیکھ کر دل چاہتا ہے کہ ان سے کہوں کہ پہلے شرٹ تو پہنو ایسے تو تمہاری طرف دیکھا بھی نہیں جا رہا۔

اداکارہ نے فلم اینمل میں اپنے کزن رنبیر کپور اور اداکار بوبی دیول کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بوبی دیول نے طویل عرصے کی جدوجہد کے بعد اپنے اچھے کام سے خود کو سپر اسٹار کا درجہ دلوایا۔ اسٹار بننے کے لیے اچھا ایکٹر ہونا ضروری ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *