معروف پاکستانی اداکارہ کے والد انتقال کر گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
معروف پاکستانی اداکارہ کے والد انتقال کر گئے


پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اور خوبرو اداکارہ ارمینا خان کے والد انتقال کر گئے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے مرحوم والد کے انتقال کی افسوس ناک خبر شیئر کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔

ارمینا خان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے اپنے والد کو کھو دیا ہے، انا لِلّٰہ وانا اليہ راجعون، براہِ مہربانی اپنی دُعاوْں میں انہیں یاد رکھیں۔

انہوں نے اپنے مرحوم والد کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کریں۔ اداکارہ نے اپنے والد سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم دوبارہ ملیں گے ڈیڈ۔

ان کی سوشل میڈیا پوسٹس پر ساتھی فنکاروں، مداحوں اور فالوورز کی جانب سے اظہارِ افسوس و تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ واضح نہیں کیا کہ اُن کے والد کا انتقال کیسے ہوا۔




Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *