احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی گاڑی کے قریب فائرنگ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت کے جج محمدبشیر کی گاڑی کے قریب راولپنڈی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے ۔
جیو نیوز کے مطابق جج محمد بشیر اڈیالہ جیل سے کیس کی سماعت کرکے واپس آرہے تھے ، فائرنگ کے واقعے میں جج اور ان کا عملہ محفوظ رہا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے مشکوک شخص کو روکا تو اس نے فائرنگ کردی جس کے بعد ٹریفک پولیس نے پی اے ایف چوک کو بلاک کرکے ملزم کو گرفتا رکرلیا ، گرفتار ملزم شایان ذوالفقار کو تھانہ ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا ہے ۔









