لندن میں نامعلوم افراد کا شہزاداکبر پر حملہ، تیزاب پھینک دیا
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما اور سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاداکبر پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا اور ان پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شہزاداکبر نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ شام مجھ پر حملہ کیا گیا، نامعلوم افراد نے تیزاب پھینکا،ان کا کہناتھا کہ حملہ انگلینڈ میں میری رہائشگاہ پر کیا گیاجہاں میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہا ہوں،میری اہلیہ اور بچوں کو نقصان نہیں پہنچا، میں زخمی ہوا ہوں،میری حالت خطرے سے باہر ہے۔
شہزاداکبر نے کہاکہ پولیس او رایمرجنسی سروسز بروقت پہنچ گئی تھیں،میں ان حملوں سے گھبراؤں گا نہیں۔
کل شام برطانیہ میں مجھ پر میرے گھر جہاں میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم ہوں حملہ کیا گیا۔ حملہ آور نے میر ے اوپر تیزابی محلول پھینکا اور فرار ہو گیا پولیس اور ایمرجنسی سروسیز بروقت موقعہ پر پہنچی کیونکہ پہلے سے پولیس تریٹ سے آگاہ تھی، اللہ کا شکر ہے کہ حملہ آور پوری طرح سے کامیاب نہ…
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) November 27, 2023








