مقبول ترین ڈراما سیریل ‘تیرے بن’ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کے ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
حال ہی میں یمنیٰ زیدی نے اپنے قریبی رشتے دار کی شادی میں شرکت کی جس کے لیے اُنہوں نے سُرخ اور گولڈن رنگ کے خوبصورت لباس کا انتخاب کیا۔
اس شادی میں جہاں یمنیٰ زیدی کی سادگی کے خوب چرچے ہوئے تو وہیں اداکارہ نے تقریب میں ڈانس کرکے دھوم مچادی جس کی ویڈیو اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کی۔
یمنیٰ زیدی نے شادی کی تقریب میں اپنی نئی آنی والی ڈیبیو فلم ‘نایاب’ کے گانے ‘شیندی’ پر ڈانس کیا جسے وہاں موجود مہمانوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
اداکارہ نے اپنی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ “یہ میری نئی آنے والی فلم ‘نایاب’ کا میرا نیا پسندیدہ دیسی ڈانس ہے”۔
اداکارہ کے ڈانس کو ناصرف شادی کی تقریب کے مہمانوں نے پسند کیا بلکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی یمنیٰ زیدی کے ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ آپ شاندار ڈانس بھی کرسکتی ہیں۔